ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : کل ہوگا جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس عام - 28 اکتوبر کو ہونگے انتخابات

بھٹکل : کل ہوگا جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس عام - 28 اکتوبر کو ہونگے انتخابات

Thu, 13 Oct 2022 11:34:40    S.O. News Service

بھٹکل،13/ اکتوبر (ایس او نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق کل 14 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس جامع مسجد میں منعقد ہوگا۔
    
بتایا گیا ہے کہ اس سالانہ اجلاس عام میں جماعت کے حسابات اور جماعت کی کارکردگی کی رپورٹ پیش ہوگی ۔ جمیع مسلمانوں سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
    
اس کے علاوہ اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ مورخہ 28 اکتوبر کو جماعت ہٰذا کا انتخابی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔


Share: